خود اپنا ہیلی کاپٹر بک کروانے کے لئے اپنا آئی فون پکڑیں اور AVIAV TM (Cofrance SARL) کی طرف سے بنائی گئی نئی ایپ کھولیں۔ یہ صارف دوستانہ انٹرفیس والی ایپ آپ کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع دے گی۔ شاید آپ کافی عرصے سے یہ چیزیں سوچ رہے ہوں گے۔

  • اپنے آبائی شہر یا کسی اور دلچسپ جگہ کے اوپر سے ایک سیاحتی پرواز۔
  • آس پاس کی حیرت انگیز جگہوں کے نظارے سے لطف اندوزی۔
  • ائیرپورٹ پر منتقلی کے دوران وقت ضائع کرنے کی بجائے ہیلی کاپٹر پر ہی اپنی بزنس میٹنگ میں شمولیت۔
  • یا صرف فضا میں ایک عمدہ سیلفی کی خواہش۔

 

یہ سب AVIAV چارٹر ایپ کے ذریعے ہیلی کاپٹر بک کرنے کی سروس سے ممکن ہے۔

 

 AVIAV چارٹر ایپ استعمال کرنے کے فوائد:

  • جلد اور باسہولت
  • مشہور عالمی صنعت کاروں کی طرف سے سب سے بہترین ہیلی کاپٹر کے بیڑے۔ رابنسن، سکورسکی، یوروکاپٹر، بیل، ایم آئی 8، آگسٹا اور مزید کئی نام۔
  • اپنے مخصوص پیرامیٹر درج کر کے کوئی بھی موزوں ماڈل کے انتخاب کی آسانی۔ ہمارے منیجرز کی مدد کے بغیر یہ سب آپ کے ہاتھوں میں۔ درج کئے جانے والے پیرامیٹرز میں مسافروں کی تعداد، پرواز کی رینج اور اونچائی، علاقے کی قسم اور موسمیاتی حالات شامل ہیں۔
  • قابل اعتبار اور بہترین حالت کے ہیلی کاپٹر کرائے کے لئے دستیاب ہیں۔ تمام ائیرکرافٹ مقررہ لازمی منٹیننس اور میعادی ضروری مرمت سے گزرتے ہیں۔
  • فوری بکنگ۔ آپ کے ایپ استعمال کرنے کے تین گھنٹے کے اندر ہیلی کاپٹر آپ کے پاس میسر ہونا بھی اس ایپ سے کئی بار ممکن ہوا ہے۔ جیسے ہی آپ اس ایپ سے مطلوبہ ہیلی کاپٹر کے ماڈل کا انتخاب کرتے ہیں، ہمارا منیجر آپ کو آپکی سہولت کے مطابق کال بیک کر کے تفصيلات تيار کرتا ہے اور آپ کی بکنگ کنفرم کرتا ہے۔

До вертолета рукой подать

  • ہیلی کاپٹر کرائے پر لینے کی سہولت 24 گھنٹے میسر ہے، چاہے آپ اپنے گھر، دفتر، یا دنیا کے کسی بھی ہوٹل میں یا کسی بھی جگہ پر ہوں۔
  • یہ ایپ بہت خوبصورت ہے اور استعمال کرنے میں بھی آسان۔ ناتجربہ کار افراد کے لئے بھی یہ ایپ بہت آسان ہے۔ مینو میں ورچول علامات بھی دی گئی ہیں اور سمبلز بھی۔ اب ایک بچہ بھی ہیلی کاپٹر بک کرا سکتا ہے۔ کھلونے والا نہیں بلکہ ایک محفوظ اور اصلی ہیلی کاپٹر۔
  • یہ ایپ پرواز کے راستے کے موسمی حالات سے بھی آگاہ کرتی ہے تا کہ آپ بارش، انتہائی گرم یا تیز ہواؤں جیسے موسم کے لئے احتیاطی تدابیر کر سکیں۔ یہ ایک بہت اہم چیز ہے، خاص طور پر ان افراد کے لئے جو فضائی سفر سے ڈرتے ہیں۔  ہیلی کاپٹر کے سفرمیں موسم ایک بڑی اہمیت کا حامل عنصر ہے۔

 

AVIAV چارٹر ایپ سے ہیلی کاپٹر بک کرنے کا طریقہ کار:

طیارہ کرائے پر حاصل کرنے کی جدید سہولت اور آسائش سے لطف اندوز ہونے کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔

 

  1. AVIAV TM (Cofrance SARL) ائیر چارٹر بروکر کی طرف سے تیار کردہ AVIAV چارٹر ایپ کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
  2. معلومات کی زبان کا انتخاب کریں۔
  3. ہیلی کاپٹر بک کرنے کے لئے تاریخ کا تعین کریں۔
  4. ہیلی کاپٹر کے کرائے پر لئے جانے کے عرصے اور راستے کا بھی تعین کریں، بشمول ٹیک آف اور لینڈنگ کے مقامات۔
  5. مخصوص پیرامیٹرز جیسے کہ مسافروں کی تعداد، وزن کی صلاحیت، اور سفر کی طوالت، درج کر کے اپنے لئے سب سے موزوں ہیلی کاپٹر کا انتخاب کریں۔
  6. پرواز کا مقصد جیسے منتقلی، آن بورڈ بزنس ٹاک، کوئی موقع مناسبت یا فضائی فوٹوگرافی۔
  7. اپنی رابطے کی معلومات درج کریں اور AVIAV TM کے متعلقہ منیجر  کی کال کا انتظار کریں۔ منیجر  تمام تفصیلات تیار کرے گا، اور دستیابی چیک کر کے آپ کی منتخب کردہ تاریخ کے لئے بکنگ کنفرم کردے گا۔ ہمارا عملہ بزنس کی اخلاقیات اور رازداری کے پہلوؤں پر اعلی معیار کا حامل ہے۔
  8. منتخب کردہ تاریخ پر ٹیک آف کے مقام پر تشریف لائیں۔

 

نہایت نفیس حضرات کے لئے

ہم AVIAV TM (Cofrance SARL) بطور ایک کمپنی:

  • اپنے شہرت اور ناموری کا خیال کرتے ہیں۔
  • صارفین سے اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔
  • صرف سب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔
  • صرف بااعتماد سروس فراہم کرنے والوں سے معاونت کرتے ہیں۔
  • دنیا بھر میں ہمارے قابل اعتماد پارٹنرز ہیں۔
  • دنیا بھر کے کسی بھی کونے میں واقع اور مشکل رساں ائیرپورٹ پر ٹیک آف یا لینڈنگ کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ مثلا۔ کورشیول کے سکائی ریزورٹ 1850 میں جہاں پرائیویٹ جہاز کا لینڈ کرنا اکثر تیز ہواؤں، خراب موسم اور کم حد نگاہ کے باعث ناممکن ہوتا ہے۔

 

AVIAV TM   کی طرف سے AVIAV چارٹر ایک مفید اور جدید موبائل ایپ ہے، جس کو خاص طور پر ہمارے نہایت نفیس  صارفین کے لیے تیار کئے گیا ہے، جو سوائے سب سے بہترین سمارٹ فون یا سب سے بہترین ائیر چارٹر سروس کے کسی چیز پر بھروسہ نہیں کرتے۔

 

اپنے سمارٹ فون سے AVIAV TM (Cofrance SARL) کے ذریعے ہیلی کاپٹر چارٹر کروائیں!